فرانسیسی صدر کی مقبولیت کم ترین سطح پرپہنچ گئی،سروے رپورٹ

بدھ 19 دسمبر 2018 11:15

فرانسیسی صدر کی مقبولیت کم ترین سطح پرپہنچ گئی،سروے رپورٹ
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) ایک سروے رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کی مقبولیت مئی 2017ء میں اٴْن کے منصب سنبھالنے کے بعد اب تک کی کم ترین سطح 27 فیصد تک پہنچ گئی ۔اوڈوکسا انسٹیٹیوٹ کی جانب سے کرائے جانے والے سروے میں بتایا گیا ہے کہ زرد جیکٹوں کے مظاہرے شروع ہونے کے ایک ماہ بعد فرانسیسی صدر کی مقبولیت میں کمی کا سلسلہ جاری رہے۔

(جاری ہے)

حالیہ سروے میں شرکت کرنے والے 73فیصد فرانسیسیوں نے ایمانوئل ماکروں کے بارے میں منفی رائے کا اظہار کیا جبکہ 33فیصد افراد نے انہیں صدارت کے منصب کے لئے اہل قراردیا۔فرانسیسی صدر کے علاوہ وزیراعظم ایڈورڈ فلپ کی مقبولیت بھی کمی رہی ہے۔ سروے میں 31 فرانسیسیوں نے انہیں حکومت کا اچھا سربراہ مانا جب کہ 68 فیٖصد کے نزدیک معاملہ اس کے برعکس ہے۔مظاہروں کے بحران سے نمٹنے کے حوالے سے رائے دیتے ہوئے 47 فیصدشہریوں کا خیال ہے کہ ایمائل ماکروں اپنے دور صدارت کے دوران ہمدرد ثابت ہوئے جب کہ 53 فیصد نے اسے مخالف آراء کا اظہار کیا۔مذکورہ سروے 13 اور 14 دسمبر کو انٹرنیٹ کے ذریعے کیا گیا۔ اس دوران 18 برس سے زیادہ عمر کے 990 افراد کو سروے میں شامل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :