اکتوبر میں تولیے کی برآمد میں 1.13 فیصد کی کمی

بدھ 19 دسمبر 2018 11:25

اکتوبر میں تولیے کی برآمد میں 1.13 فیصد کی کمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) رواں سال کے دوران اکتوبر میں تولیے کی برآمد میں 1.13 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر میں 6 کروڑ 54 لاکھ ڈالر مالیت کے تولیے برآمد کئے گئے تھے جبکہ رواں سال تولیے کی برآمدات کا حجم 6 کروڑ 47 لاکھ ڈالر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :