ٹی ڈی اے پی کا مختلف سرکاری اداروں کے ساتھ ریگولیٹری مسائل کے حل کے لئے کاروباری تنظیموں کی معاونت اور انہیں سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ

بدھ 19 دسمبر 2018 11:25

ٹی ڈی اے پی کا مختلف سرکاری اداروں کے ساتھ ریگولیٹری مسائل کے حل کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے مختلف سرکاری اداروں کے ساتھ ریگولیٹری مسائل کے حل کے لئے کاروباری تنظیموں کی معاونت اور انہیں سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹی ڈی اے پی کے ذرائع کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے ٹی ڈی اے پی کے ڈائریکٹر جنرل ریاض احمد سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں مختلف ریگولیٹری امور اور چاول کی برآمدات بڑھانے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس کے علاوہ چاول کی پیداوار بڑھانے کے لئے تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :