Live Updates

صحافی پر تشدد کے بعد خاتون اینکر نے پی ٹی آئی دھرنے میں اپنے ساتھ ہونے والی بدتمیزی سے متعلق اہم بات بتا دی

پی ٹی آئی دھرنے کے دوران کارکنان نے مجھ پر حملہ کیا تو عمران خان نے مجھے فوراََ فون کیا اور مجھ سے ذاتی طور پر معافی مانگی۔ غریدہ فاروقی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 19 دسمبر 2018 11:20

صحافی پر تشدد کے بعد خاتون اینکر نے پی ٹی آئی دھرنے میں اپنے ساتھ ہونے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2018ء) :دو روز قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کے گارڈز نے نجی ٹی وی چینل کے صحافیوں پر حملہ کیا تھا جس کے بعد وہ شدید زخمی بھی ہو گئے تھے تاہم نواز شریف نے واضح الفاظ میں معافی مانگنے کی بجائے کہا تھا کہ میرے گارڈ پر بھی کیمرہ مین کی طرف سے تشدد کیا گیا تھا۔صحافیوں کو اکثر اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے اس طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

الیکشن سے قبل جب تحریک انصاف جلسے کیا کرتی تھی تو اس دوران بھی پی ٹی آئی کارکنان کی طرف سے خاتون اینکرز کو ہراساں کیا جاتا تھا۔اسی حوالے سے معروف اینکر غریدہ فاروقی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2014ء میں جب میں سما ٹی وی میں کام کرتی تھی اور پی ٹی آئی کا جلسہ کور کر رہی تھی تو مجھ پر پی ٹی آئی کے کچھ کارکنان کی جانب سے ملتان اور اسلام آباد میں حملہ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تب بھی سماء ٹی وی نے کھل کر اور انتہائی جارحانہ انداز میں اس کی کوریج جاری رکھی اور جلسے کے دوران عمران خان اور پی ٹی آئی کا نام لے کر تنقید کی تھی۔لیکن عمران خان نے تہذیب کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجھے فوراََ کال کی اور ذاتی طور پر اس واقعے کی معافی مانگی۔
یاد رہے کہ دو روز قبل نجی ٹی وی چینل کا کیمرہ مین اپنا صحافتی فریضہ انجام دیتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی فوٹیج بنا رہا تھا کہ اس دوراننوازشریف کے ایک گارڈ نے کیمرہ مین واجد علی پر حملہ کر دیا، گارڈ کے حملے سے واجد علی بے ہوش ہو گئے جس پر صحافیوں نے احتجاج کیا اور کارروائی کا مطالبہ کیا۔

بعد ازاں سابق وزیراعظم نواز شریف نے صحافی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے گارڈ کو پولیس کے حوالے کرنے کی ہدایت کر دی ، جس کے بعد حفاظتی اہلکار کوپولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ اس معاملے پر حکومتی شخصیات نے بھی رد عمل دیتے ہوئے واقعہ کی مذمت کی تھی اور کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات