سعودی عرب، نشہ آور گولیوں کا تاجر گرفتار

بدھ 19 دسمبر 2018 11:25

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) سعودی ہائی وے پولیس نے ایک شہری کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ہزاروں کی تعداد میں نشہ آور گولیاں برآمد کر لیں۔

(جاری ہے)

سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق عرعر کے علاقے میں چیک پوسٹ پر تلاشی کے دوران ہائی وے سکیورٹی پولیس نے ایک گاڑی کو روکا جسے مقامی شہری چلا رہا تھا۔ اہلکاروں کو ڈرائیور کی حالت پر شک ہوا جس پر اس کی گاڑی کی تلاشی لی گئی اس سے بھاری مقدار میں نشہ آورگولیاں برآمد ہوئیں۔ ملزم کے خلاف منشیات رکھنے اور فروخت کرنے کا مقدمہ دائر کر کے چالان پراسیکیوٹر جنرل کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں اس سے مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔