سعودی عرب کے 163 ہسپتال ریڈ زون میں شامل کر لئے گئے

بدھ 19 دسمبر 2018 11:25

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) سعودی عرب کی وزارت صحت نے مریضوں کی سلامتی کی شرائط پوری نہ کرنے کی وجہ سے کے 163ہسپتالوں کو ریڈ زون میں شامل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عسیر کے علاقے میں متعدد ہسپتال مریضوں کا خیال رکھنے میں کرتاہی سے کام لے رہے ہیں جس کی بنا پر 163 ہسپتالوں کو ریڈ زون میں شامل کر لیا گیا ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ اب اس کے بعد نجران، الجوف، مکہ ، الشرقیہ، قنفذہ ، قصیم، ریاض ، تبوک ، حفر الباطن ، طائف، باحہ، حدود شمالیہ، الاحساء جدہ، جازان، حائل ، مدینہ ، القریات اور بیشہ کے ہسپتالوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔