Live Updates

حامد انصاری کے والدین بیٹے کو رہائی ملنے پر وزیراعظم عمران خان کے شکرگزار

6 سال سے حامد کی واپس کا انتظار کر رہے تھے کئی سالوں تک گھر میں کوئی خوشی نہیں منائی اب ہم ماضی میں نہیں جانا چاہتے اور حامد کے مستقبل کے بارے میں سوچیں گے۔ جاسوس حامد نہال انصاری کے والدین کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 19 دسمبر 2018 11:40

حامد انصاری کے والدین بیٹے کو رہائی ملنے پر وزیراعظم عمران خان کے شکرگزار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 دسمبر2018ء) پاکستان نے سزا پوری کرنے والےبھارتی جاسوس حامد نہال انصاری کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردیا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارتی جاسوس نہال انصاری کو مردان جیل سے رہائی کے بعد واہگہ بارڈر پہنچایا گیا جہاں اسے بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی شہری کے ساتھ بھارتی ہائی کمیشن کے تین افسران بھی بھارت روانہ ہوئے۔

حامد کی رہائی پر اس کے خاندان نے اللہ تعالیٰ،حکومت پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔حامد انصاری کی والدہ فوزیہ انصاری اور والد نہال انصاری جو اپنے بیٹے کو لینے اٹاری آئے ہوئے تھے ،ان کا کہنا تھا کہ وہ 6 سال سے حامد کی واپس کا انتظار کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

6 سال تک انہوں نے گھر میں کوئی خوشی نہیں منائی۔حتیٰ کہ حامد کے بڑے بھائی خالد کی شادی کی تاریخ تک مقرر ہو چکی تھی تاہم وہ کہتا تھا کہ جب تک چھوٹا بھائی نہیں آتا تب تک شادی نہیں کروں گا۔

حامد انصار کے والدین نے کہا کہ اب ہم ماضی میں نہیں جانا چاہتے اور حامد کے مستقبل کے بارے میں بھی سوچیں گے۔حامد انصاری کے خاندان نے پاک انڈیا پیش فورم، ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان اور دیگر حقوق کی تنظیموں کا بھی شکریہ ادا کیا۔۔ واضح رہے کہ بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری 2012ء میں دستاویز کے بغیر پاکستان آئے جس پر فوجی عدالت نے دسمبر 2015ء میں حامد نہال انصاری کو 3 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

حامد نہال انصاری کے حوالے سے ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ ایک جاسوس نہیں ہے، بلکہ ایک پاکستانی لڑکی کے عشق میں مبتلا ہو کر پاکستان جانے پر مجبور ہوا تھا۔ حامد نہال انصاری کی انٹرنیٹ پر ایک پاکستانی لڑکی سے دوستی ہوئی تھی، اور پھر بعد ازاں یہ دوستی محبت میں بدل گئی تھی۔ حامد نہال انصاری اسی لڑکی سے ملاقات کرنے کیلئے غیر قانونی طریقے سے پاکستان میں داخل ہوا تھا اور پھر اسے گرفتار کر لیا گیا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات