پاکستان یوتھ سوسائٹی بحرین کیطرف سے بحرین میں تعینات پاکستان نیوی کے سبکدوش ہونے والے کمانڈرز کے اعزاز میں اے ڈی ہاوس میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا

پاکستان نیوی کے کمانڈر جن میں کموڈور ضیاءالرحمن اور کموڈور شہزاد اسلم کو بحرین میں گراں قدر خدمات انجام دینے کے بعد انکو قومی پیشہ ورانہ امور نبٹانے کےلئے انکی نئی تقرری پاکستان میں کر دی گئی ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 19 دسمبر 2018 11:47

پاکستان یوتھ سوسائٹی بحرین کیطرف سے بحرین میں تعینات پاکستان نیوی ..
منامہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 دسمبر2018ء،نمائندہ خصوصی،نبیل ایوب،منامہ) پاکستان یوتھ سوسائٹی بحرین کیطرف سے بحرین میں تعینات پاکستان نیوی کے سبکدوش ہونے والے کمانڈرز کے اعزاز میں اے ڈی ہاوس میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اردو پوائنٹ کے نمائندہ خصوصی نبیل ایوب کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستان یوتھ سوسائٹی بحرین( محمد شبیر ,رانا شاہد,احمد نواز , علی ملک اور نبیل ) کی جانب سے بحرین میں تعینات پاکستان نیوی کے بحری بیڑے کے کمانڈرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خصوصی الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔


پاکستان نیوی کے کمانڈر جن میں کموڈور ضیاءالرحمن اور کموڈور شہزاد اسلم کو بحرین میں گراں قدر خدمات انجام دینے کے بعد انکو قومی پیشہ ورانہ امور نبٹانے کےلئے انکی نئی تقرری پاکستان میں کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کمانڈرز کے اعزاز میں رکھی گئی خصوصی تقریب کے مہمان خصوصی بحرین کی معروف سماجی اور کاروباری شخصیت اے ڈی ظفر اور مہمانان خاص جن میں چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز پاکستان اسکول قاری سمیع الرحمن، شعبہ سیاحت کی معروف شخصیت محمد انور سعودی عرب سے تشریف لائے ہوئے پاکستان کلب بحرین کے سابقہ چئیرمین اور آل پاکستانیز اوورسیز آرگنائزیشن انٹرنیشل کے مرکزی چئیرمین زاہد شیخ، پاکستان آرمڈ فورس کے کرنل اسکندر اور کمانڈو میجر کاظم اور دیگر شرکاء میں افضل بھٹی ۔

اشفاق بٹ۔شاہد محمود,فلک شیر ,شعیب غوری۔ شوکت علی,ثاقب جنجوعہ اور فضل ملک نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ اور رانا شاہد احمد بے خطبہ استقبالیہ پیش کیا ۔بعد ازاں نیوی کے سبکدوش ہونے والے دونوں کمانڈروں نے بحرین میں موجود پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ سے بہت ساری یادیں لیکر جارہے ہیں اور ہمیں اپنی مدت ملازمت کے دوراں آج تک یہ محسوس نہیں ہوا کہ ہم دیار غیر میں رہ رہے ہیں۔

ہم سب سے پہلے پاکستان کی بات کرتے ہیں اور اپنے دلوں میں اپنے وطن کی مٹی کی حفاظت اور اپنی پاکستانی قوم کے لئے شہادت کا جزبہ رکھتے ہیں۔اور اپنا تن من قربانی اور جزبہ شہادت کیساتھ پاکستان اور پاکستانیوں کے لئے ہر وقت حاظر ہے۔تقریب کے آخر نیوی افسران کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔ اور پاکستان یوتھ سوسائٹی بحرین کی جانب سے تقریب کے شرکاء اور مہمانوں کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ بھی دیا گیا۔