سینٹ کے چئیرمین محمد صادق سنجرانی کی اپنے وفد کے ہمراہ ریاض میں سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر عبداللہ بن محمد الشیخ سے ملاقات

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 19 دسمبر 2018 11:54

سینٹ کے چئیرمین محمد صادق سنجرانی کی اپنے وفد کے ہمراہ ریاض میں سعودی ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 دسمبر2018ء،نمائندہ خصوصی،حافظ عرفان کھٹانہ،ریاض) ملاقات میں پاک سعودی فرینڈشپ گروپ کے سربراہ عبداللہ الحربی اور گروپ کے دیگر ارکان بھی موجود تھے. باہمی دلچسپی اور دوطرفہ امور پر گفتگو. چئیرمین سینٹ نے شوریٰ کونسل کے سپیکر کو سینٹ کے اغراض و مقاصد اور کام سے آگاہ کیا.

(جاری ہے)

چئیرمین سینٹ نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور پاکستانی حکومت اور عوام سعودی حکومت کے اس تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں. بعد ازاں شوریٰ کے سپیکر نے پاکستانی وفد کو شوریٰ کی بلڈنگ کا دورہ بھی کروایا.

اور شوریٰ کے کام سے آگاہ کیا. وفد نے شوریٰ کی براہ راست کارروائی بھی دیکھی. سپیکر نے وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی اہتمام کیا. چئیرمین سینٹ نے مہمان نوازی پر عبداللہ بن محمد الشیخ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا.