Live Updates

حضرت غوث الاعظم مزارکے گدی نشین بھی وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری کے متعرف نکلے

عمران خان بہت سادہ طبیعت کے مالک ہیں اور ان کا صرف چائے سے تواضع کرنا مجھے بہت اچھا لگا،حضرت غوث الاعظم مزارکے گدی نشین السید خالد المنصورالجیلانی کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 19 دسمبر 2018 11:58

حضرت غوث الاعظم مزارکے گدی نشین بھی وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19دسمبر 2018ء) : حضرت غوث الاعظم مزارکے گدی نشین السید خالد المنصورالجیلانی بھی وزیراعظم عمران خان کی صاف گوئی اور کفایت شعاری کے معترف نکلے۔وزیراعظم عمران خان نے ان سے ملاقات میں ظہرانہ دینے کی بجائے چائے سے تواضع کی۔ السید خالد المنصورالجیلانی کا کہنا ہے کہ صرف چائے تواضع کرنا اچھا لگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بہت سادہ طبیعت کے مالک ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہم نے صوفی ازم کے اوپر گفتگو کی۔ان کو پاکستان کے صوفی ازم کے بیک گراؤنڈ سے متعلق بہت کچھ معلوم تھا اور مجھے ان کی سب سے اچھی بات یہ لگی کہ انہوں نے مجھے صرف چائے پیش کی۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں آتے ہی کفایت شعاری کی پالیسی اپنانے اور عوام کے ٹیکس کے پیسوں کی حفاظت کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد کئی حکومتی نمائندوں نے بھی کفایت شعاری کی مثالیں قائم کیں۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے کے بعد گذشتہ حکومتوں کی طرح اپنی عیش و عشرت پرعوام کا پیسہ نہ لُٹانے کا اعلان کیا تھ۔ وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں آنے سے قبل اور اقتدار میں آنے کے بعد بھی کفایت شعاری پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا تھا اور عوام سے وعدہ کیا تھا کہ حکومتی نمائندے اپنے اپنے اخراجات کم کر کے قوم کے ٹیکس کے پیسوں کی حفاظت کریں گے۔

اسی کفایت شعاری مہم کے تحت عمران خاننے وزیراعظم ہاؤس کی بجائے ملٹری سیکرٹری کے گھر میں قیام کا فیصلہ کیا تھا تاکہ وزیراعظمہاؤس کے اربوں روپے کے اخراجات سے گریز کیا جا سکے۔کہ اسی پالیسی کے تحت وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات ماہانہ ایک ارب روپے سے کم ہو کر چند لاکھ روپے ہو گئے۔وزیراعظم عمران خان کے بارے میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وہ وزیراعظم ہاؤس ملاقات کے لیے آنے والوں کو صرف چائے پیش کرتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات