سفاک خاتون نے منگنی توڑنے کا بدلہ لے لیا

خاتون نے سابق منگیتر کے دو بچوں کو قتل کر دیا، لاشیں نہر میں بہاتے وقت پولیس نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 19 دسمبر 2018 12:20

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19دسمبر 2018ء) : خاتون نے منگنی توڑنے پر اپنے سابق منگیتر سے سفاک انداز میں بدلہ لے لیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خاتون نے منگنی توڑنے پر سابق منگیتر کے 2 بچے قتل کر دئیے۔یہ دردناک واقعہ شیخوپورہ میں پیش آیا۔پولیس نے خاتون کو کمسن بچوں کی لاشیں نہرمیں بہاتے ہوئے پکڑ لیا۔جب کہ خاتون کے ساتھ ساتھ دیگر تین ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا۔

بچے دو روز قبل اپنے ننھیال جڑانوالہ آئے تھے۔جہاں سے نبیلہ نامی خاتون نے دونوں بچوں کو اغوا کیا اور پھر گلہ دبا کر قتل دیا۔بعد ازاں اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل بچوں کی لاش کو نہر میں بہانے کی کوشش کی تاہم اس دوران پولیس نے تینوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بھی کئی ایسے واقعات پیش آئے ہیں۔ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ رحیم یار خان میں یہ انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں لڑکی نے بے وفائی کرنے پر لڑکے کو اہل خانہ سمیت زخمی کر دیا۔

کچھ عرصہ قبل ملزمہ کی منگنی طاہر نامی نوجوان سے ہوئی تھی ۔لڑکا اسے شادی کے لارے لگاتا رہا لیکن اس سے شادی نہ کی۔اچانک ملزمہ کو ایک روز پتہ چلا کہ اس کے منگیتر طاہر نے کسی اور لڑکی سے شادی کر لی ہے۔جس پر ملزمہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔اس نے اس بے عزتی کا بدلہ لینے کا منصوبہ بنایا اور موقع کی تاک میں رہنے لگی اور موقع ملتے ہی طاہر کے گھر گھس گئی۔

اس دوران ملزمہ نے گھر میں موجود تمام افراد پر حملہ کر دیا۔اس دوران گھر والے اپنے بچاو کے لیے ادھر ادھر بھاگتے رہے مگر خاتون نے کسی کی ایک نہ سنی اور سب پر حملہ کرتی رہی۔تاہم ان حملوں میں طاہر ،اسکی والدہ اور بیوی کو زخمی کردیا۔طاہر کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور کاروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ملزمہ نے طاہر اور اس کے اہل خانہ کو زخمی کرنے کا اعتراف کر لیا۔ملزمہ کا کہنا تھا کہ طاہر نے منگنی مجھ سے کی ، شادی کسی اورلڑکی سے کرلی ، جس پرغصہ تھا۔