میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کی رقوم کا انتظام متبادل ذرائع سے کیا جائے گا،وائٹ ہاؤس

بدھ 19 دسمبر 2018 12:50

میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کی رقوم کا انتظام متبادل ذرائع سے ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ کانگریس سے نئی رقوم کی دستیابی کے بغیر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سرحدی دیوار کی تعمیر کا وعدہ پورا کیا جائے گا جس کا طریقہ کار موجود ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی خاتون ترجمان، سارا سینڈرز نے کہا ہے کہ ہمارے پاس 5 ارب ڈالر کا انتظام کرنے کے لئے دوسرا طریقہ موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کار سرکار نہیں سرحد بند کرنے کے خواہاں ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ امریکا میکسیکو سرحد پر دیوار کی مجوزہ تعمیر کے معاملے پر ٹرمپ اور کانگریس کے درمیان تنازع پیدا ہو گیا ہے۔چار دن کے اندر اس معاملے پر سمجھوتا نہ ہونے کی صورت میں جزوی حکومتی شٹ ڈاؤن کا خدشہ ہے، جس کے نتیجے میں وفاقی ملازمین کی ایک چوتھائی تعداد کے لیے تنخواہوںکی ادائیگی رک سکتی ہے۔ٹرمپ نے مطالبہ کیا ہے کہ دیوار کی تعمیر کے لیے 5 ارب ڈالر کی ادائیگی کی جائے، جس کے لیے اٴْن کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن اور منشیات کو امریکا میں داخل ہونے سے روکنے کا یہی ایک مؤثر طریقہ کار ہے۔