اسرائیلی فوجی عدالت نے 17سالہ فلسطینی نوجوان کو 35 سال قید، جرمانے کی سزا سنادی

بدھ 19 دسمبر 2018 12:50

اسرائیلی فوجی عدالت نے 17سالہ فلسطینی نوجوان کو 35 سال قید، جرمانے کی ..
رملہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) اسرائیل کی فوجی عدالت نے زیرحراست ایک 17 سالہ فلسطینی نوجوان کو 35 سال قید اور 10 لاکھ شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی نوجوان ایھم باسم صباح کو اسرائیلی عدالت کی طرف سے 35 سال قید اور بھاری جرمانہ کی سزا سنائی۔

(جاری ہے)

باسم صباح مقبوضہ بیت المقدس کے قلندیا پناہ گزین کیمپ کے رہائشی ہیں۔

تین سال قبل باسم صباح کو اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے بعد حراست میں لیا تھا۔اس کے کندھے اور بائیں پائوں میں گولیاں ماری گئی تھیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔اسرائیلی فوج نے اسے اس کے ساتھی عمر الریماوی سمیت 2015ء کو ایک اسرائیلی فوجی لیفی کو ہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔