اسرائیلی پارلیمنٹ نے نیتن یاہو کو وزیر دفاع کے تقرر کا مستقل اختیار دے دیا

بدھ 19 دسمبر 2018 12:50

اسرائیلی پارلیمنٹ نے نیتن یاہو کو وزیر دفاع کے تقرر کا مستقل اختیار ..
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) اسرائیلی پارلیمنٹ نے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو وزیر دفاع کے تقرر کا مستقل اختیار دے دیا ہے۔گذشتہ روز اسرائیلی پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران نیتن یاہو کو وزیر دفاع کے تقرر کا اختیار دینے کے بل پر رائے شماری کی گئی۔

(جاری ہے)

رائے شماری کے دوران 59 ارکان نے حمایت جب کہ 56 نے اس کی مخالفت کی۔ اس طرح یہ بل معمولی برتری کے ساتھ منظور ہوگیا۔واضح رہے کہ ایوگڈور لائبرمین کی جانب سے وزارت دفاع کے عہدے چھوڑنے کے بعد یہ وزارت عبوری طورپر نیتن یاہو نے اپنے پاس رکھ لی تھی۔اس بل کے بعد نیتن یاہو اپنی پارٹی کے کسی بھی رکن کو وزارت دفاع کا عہدہ سونپ سکتے ہیں۔ اس کے لیے پارلیمنٹ سے منظوری لینا ضروری نہیں۔