بھارت،جیل کا گارڈ قیدیوں کو منشیات سپلائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

بدھ 19 دسمبر 2018 12:50

بھارت،جیل کا گارڈ قیدیوں کو منشیات سپلائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) بھارت میں ضلعی جیل کا گارڈ قیدیوں کو منشیات سپلائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست اترپردیش کی جیل کا ہوم گارڈقیدیوں کو منشیات سپلائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاگیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق وہ ایک عرصہ سے اس دھندے میں ملوث ہے۔ گارڈ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا سلسلہ وسیع کر دیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :