جدہ اور ریاض کے ائیر پوٹس پر ایک ماہ میں 15769 پروازیں بلند ہوئیں

بدھ 19 دسمبر 2018 13:00

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) سعودی سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ کے دوران جدہ اور ریاض سے مجموعی طور پر 15 ہزار 780 پروازیں روانہ ہوئیں۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جدہ کے شاہ عبدالعزیز اور دارالحکومت ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے کے جاری کردہ اعداد وشمار کے گزشتہ ماہ کے دوران 15 ہزار 780 پروازیں روانہ ہوئیں جن میں سے 78 فیصد پروازیں مقررہ وقت پر روانہ ہوئیں۔

اعداد وشمار میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے سے انفرادی طور پر 8 ہزار 247 پروازیں ہوئیں جن میں سے 1897 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے سے گزشتہ ماہ 7 ہزار 533 پروازیں روانہ ہوئیں جن میں سے 1657 پروازیںتاخیر کا شکار ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :