معروف صحافی نے سابق صدرکی نیویارک میں مبینہ پراپرٹی بے نقاب کر دی

معروف صحافی ارشد شریف سابق صدر آصف علی زرداری کی نیویارک میں مبینہ پراپرٹی کی دستاویزات بھی سامنے لے آئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 19 دسمبر 2018 12:37

معروف صحافی نے سابق صدرکی نیویارک میں مبینہ پراپرٹی بے نقاب کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2018ء) :معروف صحافی ارشد شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری کی نیویارک میں مبینہ پراپرٹی بے نقاب کر دی ہے۔ارشد شریف کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کی نیو یارک میں مبینہ جائیداد کی دستاویزات ہمارے پاس ہیں جب کہ نیو یارک کا یہ اپارٹمنٹ ہے بھی آصف علی زرداری کے نام پر۔مذکورہ پراپرٹی مبینہ طور پر 2007ءمیں بنائی گئی تھی۔

دستاویزات میں پےمنٹ کی کچھ تفصیلات بھی درج کی گئی ہیں۔جب کہ سیل کنٹریکٹ کی تاریخ 16نومبر 2006 ء بتائی گئی ہے جب کہ ٹرانسفر کی تاریخ 12 جون 2007بتائی گئی ہے۔اور اس جائیداد کی قیمت 5لاکھ 30ہزار ڈالر بنتی ہے۔جب کہ دوسری جانب آصف علی زرداری کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوتا جا رہا ہے۔اسی حوالے سے سینئیر صحافی عمران یعقوب خان کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے حوالے سے خبریں سامنے آ رہی ہے کہ ان کے حالات کچھ اچھے نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

اور ممکنہ طور پر آصف علی زرداری کو شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے بعد گرفتار کیا جا سکتا ہے۔کیونکہ اگر انہیں بی بی کی برسی سے پہلے گرفتار کیا جائے توسندھ میں حالات خراب ہونے کا خدشہ ہے ا سلیے انہیں بے نظیر بھٹو کی برسی کے فوراََ بعد گرفتار کیا جائے گا۔تاہم سابق صدر آصف علی زرداری نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سمجھتے ہیں ہمیں گرفتاری سے خوف ہے، جیلتو ہمارا دوسرا گھر ہے۔

انہوں نے اپنی حکومت کا موازنہ موجودہ حکومت سے کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 100 دن میں بہت کام کیے۔ہم نے اپنے دور حکومت میں ہر مسئلے پر کام کیا،پکڑ دھکڑ چھوڑ دیں تو کوئی کام ہو۔ے۔انکا کہنا تھا کہ سیاست سوچ سمجھ کر کی جاتی ہے۔انہیں انڈر16کہتاہوں انہیں کھیلناآتاہی نہیں۔ہم نے اپنے دور حکومت میں ہر مسئلے پر کام کیا یہ پکڑ دھکڑ چھوڑیں گے تو کوئی کام کریں گے۔ہم نے اپنے دور میں خوراک کی قلت دور کی ،پانی پر کام کیا۔