کنگنا رناوت نے اداکاری کو ملازمت قرار دے دیا

بدھ 19 دسمبر 2018 13:45

کنگنا رناوت نے اداکاری کو ملازمت قرار دے دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے ہدایت کاری کی نسبت اداکاری کو ملازمت قرار دے دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت نے فلم ’’مانیکرنیکا: دا کوئین آف جھانسی ‘‘ کے ٹریلر لانچ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی اداکار سورج کی روشنی میں باہر نہیں نکلنا چاہتا اور ونیٹی وین میں ہی رہنا چاہتا ہے لیکن میں دیگر اداکاروں کے برعکس ہوں مجھے کسی بھی چیز سے زیادہ ہدایت کاری کرنا پسند ہے لہذا میں نہیں جانتی کہ لوگ ہدایت کاری کو ملازمت کیوں سمجھتے ہیں بلکہ مجھے اداکاری ایک ملازمت کی طرح لگتی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ فلم میں کام کرنا اور رانی لکمشی بائی کا کردار نبھانا میرے لئے باعث فخر ہے اور انہیں یقین ہے کہ یہ فلم شائقین کو پسند آئے گی۔ فلم میں اداکارہ انکیتا لوکھنڈے، ڈینی ڈینزونگپا، سوریش اوبرائے اور دیگر شامل ہیں جبکہ فلم آئندہ سال 25جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :