الیکشن کمیشن کی عام انتخابات 2018ء میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں سے اپنے انتخابی اخراجات کی تفصیلات 28 دسمبر تک جمع کرانے کی ہدایت

بدھ 19 دسمبر 2018 13:45

الیکشن کمیشن کی عام انتخابات 2018ء میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018ء میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں سے کہا ہے کہ وہ اپنے انتخابی اخراجات کی تفصیلات 28 دسمبر تک جمع کرادیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ایسے تمام امیدواروں کو اطلاع دی ہے جو اب تک اپنے انتخابی اخراجات کی تفصیلات متعلقہ ریٹرننگ افسران یا ضلعی الیکشن کمشنرکے پاس جمع کرانے میں ناکام رہے ہیں، ان کو آخری بار متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوراً اپنے انتخابی اخراجات ( فارم سی) پر دیر سے جمع کرانے کی وضاحت کے ساتھ اپنے متعلقہ ضلعی الیکشن کمشنر کے پاس 28 دسمبر 2018ء تک جمع کرادیں ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔