Live Updates

پاکستان میں اس وقت جھوٹی ، چور اور دھوکے باز حکومت موجود ہے ،ْمریم اور نگزیب

بدھ 19 دسمبر 2018 13:45

پاکستان میں اس وقت جھوٹی ، چور اور دھوکے باز حکومت موجود ہے ،ْمریم اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی ترجمان مر یم اور نگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت جھوٹی ، چور اور دھوکے باز حکومت موجود ہے ،ْ عوام کو چکر اور دھوکہ دینا ہو تو نواز شریف پہ این آر او کا الزام لگا دو،بجلی مہنگی کرنی ہو تو شہباز شریف کو گرفتار کر لو،گیس مہنگی کرنی ہوتو شہباز شریف کو گرفتار کر لو،ڈالر مہنگا کرنا ہو تو حمزہ شہباز کو باہر جانے سے روک لو ،ْ عوام کو ایک کروڑ نوکری اور دس لاکھ گھر کا جواب دینا ہو سعد رفیق کو گرفتار کر لو،علیمہ باجی کو چور دروازے سے این آر او دینا ہو تو دوسروں کو چور کہنا شروع کر دو۔

بدھ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت جھوٹی ، چور اور دھوکے باز حکومت موجود ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نا اہل اور جھوٹی ہونے کے ساتھ منفی سوچ اور منفی رویہ بھی رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو چکر اور دھوکہ دینا ہو تو نواز شریف پہ این آر او کا الزام لگا دو،بجلی مہنگی کرنی ہو تو شہباز شریف کو گرفتار کر لو،گیس مہنگی کرنی ہوتو شہباز شریف کو گرفتار کر لو،ڈالر مہنگا کرنا ہو تو حمزہ شہباز کو باہر جانے سے روک لو ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کو ایک کروڑ نوکری اور دس لاکھ گھر کا جواب دینا ہو سعد رفیق کو گرفتار کر لو،علیمہ باجی کو چور دروازے سے این آر او دینا ہو تو دوسروں کو چور کہنا شروع کر دو۔انہوں نے کہا کہ تمام جھوٹے الزامات کے باوجود آج تک نواز شرف کیخلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اس مقدمے میں بھی نواز شریف کو انشاء اللہ سٴْرخرو فرمائیں گے۔

مریم اور نگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کو افسوسناک سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،عمران خان شہباز شریف سے خوفزدہ ہیں ،شہباز شریف پہ ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوا ۔انہوں نے کہا کہ سعد رفیق کا پروڈکشن آڈر اٴْن کا آئینی اور جمہوری حق ہے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ سعد رفیق کا پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنا اٴْن کو اٴْن کے جمہوری حق سے محروم رکھنا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ سعد رفیق صاحب کا پروڈکشن آرڈر نہ جاری کرنا افسوسناک ہے ۔انہوں نے کہا کہ سعد رفیق صاحب پہ ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی لیکن انہیں گرفتار کر لیا گیا،مجھے اٴْمید ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پارلیمانی روایت اور اپنے وعدے کا پاس رکھتے ہوئے جلد سعد رفیق صاحب کے پروڈکشن آڈر جاری کریں گے ۔مر یم اور نگزیب نے کہا کہ سپیکر اسد قیصر صاحب نے پارلیمان کے فلور پہ کہا تھا کہ میں پارلیمان کو لیٹ ڈاؤن نہیں کرونگا۔

انہوں نے کہا کہ سپیکر اسد قیصر صاحب نے شہباز شریف صاحب کا پروڈکشن آڈر جاری کر کے مثبت جمہوری اور پارلیمانی روایت قائم کی۔انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی صاحب کی بیٹی کے ساتھ گزشتہ دن جو واقعہ ہوا، میں اٴْس کی پٴْر زور مذمت کرتی ہوں ۔مر یم اور نگزیب نے کہا کہ ایم ایس صاحب کا رویہ افسوس ناک تھا ،پاکستان کا کون سا قانون ایم ایس کو فون کال ریکارڈ کرنے اور پھر تشہیر کرنے کی اجازت دیتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ایم ایس صاحب کے اِس عمل کی مکمل تحقیق ہونی چاہیے ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈاکٹراریبہ کا قصور یہ تھا کہ وہ حنیف عباسی صاحب کی بیٹی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی صاحب کی بیٹی کو اٴْن کی گرفتاری کے بعد مشکلات اور دباؤ کا سامنا تھا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات