سی پیک سے متعلق اہم اجلاس، وزیراعلی سندھ چین پہنچ گئے

بدھ 19 دسمبر 2018 13:45

سی پیک سے متعلق اہم اجلاس، وزیراعلی سندھ چین پہنچ گئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) سی پیک سے متعلق اہم اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ چین پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاک چین اقتصادی رہداری سے متعلق اہم اجلاس میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سمیت وزیراعلی بلوچستان جام کمال بھی شریک ہوں گے۔چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والے اجلاس میں سی پیک منصوبہ پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا، سندھ اور بلوچستان حکومتوں کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔کراچی سرکلر ریلوے کا معاملہ بھی سندھ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، اجلاس میں پاک چین مثالی دوستی پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔