امارات کے ویزے کے لیے صرف پندرہ سیکنڈ میں اپلائی کیا جا سکتا ہے

نئے 50+ سسٹم کی بدولت دستاویزات کی چند سیکنڈز کے اندر چیکنگ ہو سکے گی

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 19 دسمبر 2018 13:02

امارات کے ویزے کے لیے صرف پندرہ سیکنڈ میں اپلائی کیا جا سکتا ہے
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19دسمبر2018ء ) جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی ایند فارنرز افیئرز (GDFRA)نے ایسا آٹومیٹک سسٹم لانچ کر دیا ہے جس کے باعث غیر مُلکی صرف پندرہ سیکنڈز کے اندر انٹری پرمٹس کے لیے اپلائی کر سکیں گے۔اس سہولت کو 50+ سسٹم کا نام دیا گیا ہے۔ اس ای ویزہ کے سہولت کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجیز کو استعمال میں لایا جا رہا ہے جس کے باعث کسی انسانی مُداخلت کے بغیر ہی خود کار طریقے سے اپلائی کیا جا سکے گا۔

اس نئی سمارٹ سروس کے باعث ریکارڈ ٹائم میں پچاس لاکھ ٹرانزیکشن ہو چکی ہیں۔ GDFRA کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنر محمد احمد المرّی کا کہنا ہے کہ انٹری پرمٹ کے حصول کے خواہش مند حضرات ادارے کی سمارٹ ایپ یا ویب سائٹ کے ذریعے اپلائی کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس نئی ایپ کے باعث لوگوں کو بہت بڑی سہولت حاصل ہو گئی ہے اور اُنہیں گھنٹوں انتظار کرنے کی کوفت سے بھی نجات مل گئی ہے۔

یہ نیا Al سسٹم موقع پرہی دستاویزات کی سکیننگ کرنے کے بعد فوری طور پر ویزہ جاری کر دے گا۔ اس نئے نظام کو ایک سال تک چیک کیا گیا،جس سے اس کا فول پروف ہونا سامنے آیا۔ حتیٰ کہ یہ انسانوں کی بہ نسبت کہیں زیادہ ٹھیک طریقے سے کام کرتا ہے۔ میجر جنرل المرّی کا کہنا تھا کہ اس نظام کو 50+ کا نام دینے یہ مراد ہے کہ ہم پچاس سال آگے چلے گئے ہیں۔ یہ نظام دیگر حکومتی اداروں کے ساتھ بھی آن لائن منسلک ہے۔

جس کے باعث دستاویزات کی چیکنگ فوری طور پر ہو سکتی ہے۔ مثال کے طور پر اگر میڈیکل سرٹیفکیٹ کی چیکنگ آٹو میٹک سسٹم سے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ریکارڈ کے ذریعے ہو گی۔ یہ نیا سسٹم سیکیورٹی حملوں سے قطعی طور پر محفوظ ہے۔ اس سسٹم کی بدولت وِزٹ ویزہ کے علاوہ ویزوں کی تجدید کے لیے بھی درخواست جمع کرائی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :