مقبوضہ کشمیر،کرگل میں ہڑتال کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج

بدھ 19 دسمبر 2018 13:51

لداخ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء)مقبوضہ کشمیرمیں قابض انتظامیہ کی طرف سے لداخ خطے کے ضلع کرگل کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھے جانے کے خلاف مکمل ہڑتال کی وجہ سے ضلع میں معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال دو بڑی مذہبی تنظیموں اسلامیہ سکول کرگل اور امام خمینی میموریل ٹرسٹ نے دی ہے۔ انہوں نے مجوزہ سینٹرل یونیورسٹی کا ہیڈکوارٹر کرگل میں قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کرگل میں دن بھر تمام نجی اور سرکاری ادارے بند رہے جبکہ گاڑیوں کی آمدورفت بھی متاثر رہی۔ زندگی کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں لوگوں نے ایک احتجاجی ریلی نکالی جو کالن رحیم خان چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔