کمبوڈیا میں افریقی ہاتھی کے ایک ہزار سے زائد دانتوں کی اسمگلنگ کو ناکام بنادیا گیا

یہ کمبوڈیا کی تاریخ میں پکڑی جانی والی سب سے بڑی کھیپ ہے ،ْغیر ملکی میڈیا

بدھ 19 دسمبر 2018 13:54

پنوم پن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) کمبوڈیا میں افریقی ہاتھی کے ایک ہزار سے زائد دانتوں کی اسمگلنگ کو ناکام بنادیا گیا۔عالمی میڈیا کے مطابق کمبوڈیا کے نوم پنہ پورٹ پر موزمبیق سے خفیہ طور پر بھیجے جانے والے ایک ہزار 23 ہاتھی دانت ضبط کرلیے گئے جن کا وزن 3.2 ٹن کے لگ بھگ ہے۔ یہ کمبوڈیا کی تاریخ میں پکڑی جانی والی سب سے بڑی کھیپ ہے۔

(جاری ہے)

ہاتھی کے دانتوں کی کھیپ کو امریکی ایمبیسی سے موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر پکڑا گیا، ہاتھی کے دانتوں کو بڑی مہارت کے ساتھ ایک کنٹینر میں ماربل کے پتھروں سے ڈھانپ کر چھپایا گیا تھا۔ موزمبیق سے آنے والی شپمنٹ گزشتہ برس سے پورٹ پر موجود تھی۔میڈیارپورٹ کے مطابق پکڑی جانی والی کھیپ سے اندازہ ہوتا ہے کہ تمام تر پابندیوں کے باوجود ہاتھی دانت کی فروخت کا کام عروج پر ہے اور ہاتھی کی معدوم ہوتی نسل کو بچانے کے لیے اب تک اٴْٹھائے گئے اقدامات ناکافی ثابت ہوئے ہیں۔