Live Updates

کرپشن کے خاتمے اوربدعنوان عناصر کے احتساب کیلئے نیب کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے‘ علی محمد خان

بدھ 19 دسمبر 2018 14:03

کرپشن کے خاتمے اوربدعنوان عناصر کے احتساب کیلئے نیب کو مزید مضبوط بنانے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمدخان نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بلاامتیازاحتساب کے حق میں ہے اور بدعنوان افراد سے لوٹی ہوئی رقم واپس لانے کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ احتساب کاجاری عمل تحریک انصاف کے منشور کاحصہ ہے اور حکومت انتخابی مہم کے دوران عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی۔ایک سوال کے جواب میں علی محمدخان نے کہاکہ احتساب کاقومی ادارہ دوسرے تحقیقاتی اداروں کی مدد سے بدعنوانی کے مقدمات کی آزادانہ تحقیقات کررہاہے۔کرپشن کے خاتمے اوربدعنوان عناصر کے احتساب کیلئے نیب کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات