Live Updates

چینی کمپنی کی حکومت پاکستان کو 20 لاکھ گھر تعمیر کرنے کی پیشکش

غیر ملکی کمپنیوں کے وفود کی پاکستانی حکام سے ابتدائی مشاورت مکمل ہو گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 19 دسمبر 2018 13:36

چینی کمپنی کی حکومت پاکستان کو 20 لاکھ گھر تعمیر کرنے کی پیشکش
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2018ء) :وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کیے گئے 50لاکھ کگھروں کے منصوبے میں عالمی میڈیا نے بھی دلچسپی لینا شروع کر دی۔چین اور متحدہ عرب امارات کی کمپنیز نے حکومت پاکستان سے رابطے بھی کیے ہیں۔منصوبے میں سرمایہ کاری کے لیے حکومت کو اہم پیشکش بھی بھجوا دی ہیں جب کہ ذرائع کے مطابق ایک چینی کمپنی نے حکومت پاکستان کو 20 لاکھ گھر تعمیر کرنے کی پیشکش کی ہے۔

غیر ملکی کمپنیوں کے وفود کی پاکستانی حکام سے ابتدائی مشاورت مکمل ہو گئی ہے۔غیر ملکی کمپنیاں پاکستان کی نئی ہاؤسنگ پالیسی کی منتظر ہیں۔جب کہ حکومت نے بھی غیر ملکی کمپنیوں کی پیشکش کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔کمپنیوں کے ماضی کا ریکارڈ اور بلیک لسٹ ہونے کی تحقیقات کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے ماہ نومبر میں وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کے وفد نے خصوصی ملاقات کی تھی۔

لاقات کے دوران چینی کمیونسٹ پارٹی کے وفد نے وزیراعظم عمران خان غربت کے خاتمے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ چینی کمیونسٹ پارٹی نے وزیراعظم کو بتایا کہ کیسے چینی حکومت نے کروڑوں لوگوں کو غربت سے نکالا۔ جبکہ چینی کمیونسٹ پارٹی نے پاکستانسے غربت کے خاتمے کیلئے تحریک انصاف کی حکومت کیساتھ مل کر کام کرنے کی پیش کش بھی کی تھی۔اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا کہ چین نے 30سالوں میں 70کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا،جب وہ لوگ غریب تھے تو ملکی معیشت کو ان کا کوئی فائدہ نہیں تھا لیکن جب وہ اوپر آئے تویہ غریب لوگ چین کی طاقت بن گئے۔ ہم وہ کریں گے جوچین نے کیا۔چین کی تمام پالیسیاں غریب کیلئے بنائی گئی تھیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات