سونم کپور نے موسم سرما کو اپنا پسندیدہ موسم قرار دے دیا

بدھ 19 دسمبر 2018 14:18

سونم کپور نے موسم سرما کو اپنا پسندیدہ موسم قرار دے دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے موسم سرما کو اپنا پسندیدہ موسم قرار دے دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سونم کپور نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سردیوں میں ناک ٹھنڈی ہونا، گرم سویٹرز اور ہاٹ چاکلیٹ پینے کی وجہ سے انہیں موسم سرما بہت پسند ہے۔

(جاری ہے)

تصویر میں سونم کپور کی ناک ٹھنڈ کی وجہ لال دکھائی دی گئی ہے جبکہ انہوں نے کوٹ اور گلے میں سکارف اور چشمے پہنے ہوئے ہیں۔ سونم کپور فلم ’’اک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘ میں اپنے والد انیل کپور اور جوہی چاولہ کے ساتھ دکھائی دیں گی۔