تل کے کا شتکار اچھی پیداوار کیلئے فصل کی کا شت بر وقت شرو ع کریں،زرعی ماہرین

بدھ 19 دسمبر 2018 14:31

سلانوا لی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) زرعی ماہرین نے تل کے کا شت کاروں کو سفارش کی ہے کہ و ہ تل کی کا شت بروقت شروع کریں کا شت کیلئے در میانی میرا سے بھار ی میرا ز مین جس میں پانی جذب کرنے اور نمی برقرار رکھنے کی صلاحیت کا انتخاب کریں کا شت سے پہلے 2سے 3ہل چلا کر اور سہاگا د ے کر زمین کو اچھی طرح تیارکرلیں تلوں کی منظور شدہ اقسام تل 89ٹی ایچ 6ٹی ایس 5اور ٹی ایس 3کا شت کریں جو بہتر پیداواری صلاحیت کے ساتھ ساتھ کیڑوں اوربیماریوں کے خلاف بہتر قوت مدافعت بھی رکھتی ہے اچھا اگائو دینے والی زمین میں تندرست اورصاف ستھرا بیج ڈرل سے قطاروںمیں کا شت کیلئے ایک سے ڈیڑ ھ کلوگرام فی ایکڑ استعمال کریں جبکہ بذریعہ چھٹہ کا شت کیلئے 6کلوگرا م فی ہیکٹر استعمال کریں بیج کو بوائی سے پہلے پیپھوند کش زہربحسا ب 2گرا م فی کلوگرا م لگا کر کاشت کریں بگوائی سے پہلے 2بو ری نائٹرو فاسٹ یہ ایک بور ی ڈ ی ا ے پی اور پونی بور ی یوریا یا ایک بور ی ٹی ایس پی اور ایک بور ی یوریا کھا دڈالیں فصل کو صبح سویر ے یہ گرمی شد ت کم ہونے پر کا شت کریں زمین کو اچھی طرح تیا ر کر کے تروتر میں بذریعہ سنگل روڈ ڈر ل کا شت کریں قطاروں کا آپس میں فاصلہ 45سینٹی میٹر رکھیں ایک ایکڑکاشت کیلئے ڈیڑھ کلوگرام بیج کو ریت میں اچھی طرح ملا کر بیج والے خانے میں دال کر ڈر ل کریں اگر دڑ ل کا انتظام نہ ہو سکے 6سے 8کلوگرام بار یک ریت یہ مٹھی بیج میں اچھی طرح ملا کر ایک دفعہ کھیت کے لمبے ر خ اور دوسر ی دفعہ چوڑے رخ چھٹہ دیں تل کی فصل کو جڑی بوٹیاں جن میں اٹ سٹ تاندلہ مدھانہ ڈیلہ اور لمب گھا س وغیرہ شامل ہے نقصان پہنچاتی ہے فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے گوڈی کریں ۔

متعلقہ عنوان :