مکّہ : پاکستانی ڈاکٹر کی انسانیت پرستی نے سعودیوں کے دِل جیت لیے
ڈاکٹر محمد بشیر نے ڈیوٹی ٹائم ختم ہونے کے باوجود تین کلومیٹر پیدل جا کر مریض کی جان بچا لی
محمد عرفان بدھ 19 دسمبر 2018 14:28
(جاری ہے)
تقریباً دو ہفتے قبل وہ معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹی ختم کر کے گھر جانے والے ہی تھے کہ دو سعودی نوجوان بہت گھبرائی ہوئی حالت میں اُن کے پاس آ کر کہنے لگے کہ اُن کے والد گھر پر گِر گئے جس کے باعث اُن کے سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔
سڑک متعدد مقامات پر پانی میں ڈُوبی ہونے کے باعث ڈرائیونگ کے قابل نہیں رہیں۔ جس کے باعث وہ والد صاحب کو یہاں تک نہیں لا سکے۔ اگر اُن کو فوری طور پر طبی امداد نہ کی گئی تو جان چلی جانے کا اندیشہ ہے۔ ان نوجوانوں کی بات سُن کر حساس دِل کے مالک ڈاکٹر محمد بشیر نے اُن کی ڈھارس بندھائی اور اُن کے ساتھ پیدل ہی روانہ ہو گئے، کیونکہ سیلاب کے باعث ہسپتال کی گاڑی واپس نہیں پہنچ سکی تھی۔ ڈاکٹر محمد بشیر ڈیوٹی کا وقت ختم ہونے کے باوجود تین کلو میٹر کا راستہ پیدل طے کر نوجوانوں کے ساتھ اُن کے گھر پہنچے اور مریض کی مرہم پٹی کر کے اُسے دوائی دی۔ جس کی حالت اب سنبھل چُکی ہے۔ اُن کے انسانی جان بچانے کی خبر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی۔ جس پر سعودی باشندوں نے اُنہیں حد درجہ احسان مندی کے کلمات کی صورت میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ ڈاکٹر محمد بشیر کے اس قابلِ قدر کارنامے پر اُنہیں اضم جنرل ہسپتال کے ڈائریکٹر صالح بن حماد الزہرانی کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ اس موقع پر الزہرانی نے کہا کہ پاکستانی ڈاکٹر نے اپنے آرام اور سکون کو قربان کر کے مریض کی جان بچا کر دُنیا والوں کو انسانی ہمدردی سے متعلق ایک شاندار پیغام دیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.