نئے پاکستان میں لاقانونیت کا کوئی تصور بھی نہ کرے ،ْ

ملک میں صرف اور صرف قانون چلے گا ،ْ شہر یار آفریدی

بدھ 19 دسمبر 2018 14:42

نئے پاکستان میں لاقانونیت کا کوئی تصور بھی نہ کرے ،ْ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہاہے کہ نئے پاکستان میں لاقانونیت کا کوئی تصور بھی نہ کرے ،ْملک میں صرف اور صرف قانون چلے گا ،ْوفاقی پولیس کو ایک ماڈل پولیس بنائیں گے، دنیا مثال دے گی ،ْملک کومنشیات کی لت سے پاک کریں گے ،ْ سیف سٹی پروجیکٹ پر قوم سے دھوکہ کیا گیا، چیئرمین نیب کو سیف سٹی پروجیکٹ پر تحقیقات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

بدھ کو پولیس پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ 380 کے قریب پاس آؤٹ نوجوانوں کو وزیراعظم کی جانب سے مبارک باد دیتے ہیں، جب بھی غیر یقینی صورتحال ہو فرنٹ لائن پر پولیس کردار ادا کرتی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

(جاری ہے)

شہریارآفریدی نے کہا کہ جب چارج دیا گیا تو وزیراعظم نے کہا کہ اہم ذمہ داری ہے اللہ کے علاوہ کسی سے مت ڈرنا، ہم وفاقی پولیس کو ایک ماڈل پولیس بنائیں گے، دنیا مثال دے گی، ہم نے اسلام آباد پولیس کا مورال بلند کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کومنشیات کی لت سے پاک کریں گے، با اثر لوگ منشیات استعمال اور پشت پناہی کرتے ہیں، پاکستان میں صرف اور صرف قانون چلے گا، نئے پاکستان میں لاقانونیت کا کوئی تصور بھی نہ کرے۔وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہاکہ اسلام آباد سے قبضہ کی زمین کا ایک ایک ذرہ واگزار کرائیں گے ،ْوزیراعظم کی ہدایت پر بڑے مگرمچھوں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوںنے کہاکہ سیف سٹی پروجیکٹ پر قوم سے دھوکہ کیا گیا، چیئرمین نیب کو سیف سٹی پروجیکٹ پر تحقیقات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔