نیب شہباز شریف اور فواد حسن فواد کے خلاف ضمنی ریفرنس تیار کرچکا ،ْ
چیئرمین نیب نے ضمنی ریفرنس پر دستخط کر دئیے ہیں،پراسیکیوٹر نیب شہباز شریف اور فواد حسن فواد کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنا باقی ہے ،ْسپریم کورٹ میں بیان سپریم کورٹ فیصلہ دے چکی ہے، نیب مقدمات میں ضمانت کے امکانات بہت محدود ہیں ،ْ جسٹس عظمت سعید
بدھ 19 دسمبر 2018 14:42
(جاری ہے)
جسٹس عظمت سعید نے ایل ڈی اے افسر اور نجی تعمیراتی کمپنی سے منسلک افراد کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ فیصلہ دے چکی ہے، نیب مقدمات میں ضمانت کے امکانات بہت محدود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تفتیشی افسر کو سنے بغیر ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ نہیں کریں گے۔ملزم کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پنجاب میں حالت یہ ہے کہ صرف وکیل باہرہیں باقی سارے اندر ہیں، بلال قدوائی اور امتیاز حیدر مارچ 2018ء سے قید ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلال قدوائی اور امتیاز حیدر کے خلاف تفتیش مکمل ہوچکی ہے، میرے موکلان کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔علی رضا ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ منیر ضیاء اور علی سجاد بھٹہ کے خلاف ریفرنس دائر نہیں ہوا۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے ملزمان کے وکیل سے مکالمے کے دوران کہا کہ ریفرنس دائر نہ ہونے کی وجہ سے آپ ضمانت مانگ رہے ہیں اس طرح تو قتل کے ملزم کو بھی چھوڑ دینا چاہیے۔آشیانہ ہائوسنگ اسکیم فراڈ کیس کے ملزمان کی ضمانتوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت ملتوی کرتے ہوئے جسٹس عظمت سعیدنے کہا کہ ملزمان کی درخواستوں پر سماعت موسم سرما کی تعطیلات کے بعد ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.