جہلم میں گورنمنٹ گرلز کالج کی پرنسپل نے تبادلے پر خود کو کمرے میں بند کرلیا ،ْ پرنسپل کا مبینہ طورپر کالج مینا بازار لگانے پر تبادلہ

بدھ 19 دسمبر 2018 14:52

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) جہلم میں گورنمنٹ گرلز کالج کی پرنسپل نے تبادلے پر خود کو کمرے میں بند کرلیا، پرنسپل کا مبینہ طور پر کالج میں مینا بازار لگانے پر تبادلہ کیا گیا۔محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پنڈدادن خان گورنمنٹ گرلزکالج کی پرنسپل راحیلہ چاندی کا فوری طور پر تبادلہ کر دیا گیا اور انہیں محکمہ ہائر ایجوکیشن رپورٹ کرنے کا کہا گیا۔

(جاری ہے)

تبادلے کے احکامات موصول ہوتے ہی کالج پرنسپل نے خود کو اپنے بیٹے سمیت کمرے میں بند کرلیا جس کے بعد پرنسپل کو کمرے سے نکالنے کیلئے انتظامیہ اورمحکمہ تعلیم کے افسرا ن کالج پہنچ گئے ،ْ اس موقع پر طالبات کوبھی چھٹی دیدی گئی ۔محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کالج کی اسسٹنٹ پروفیسر سعدیہ امین کو پرنسپل کا اضافی چارج دیدیا گیا۔کالج ذرائع کے مطابق پرنسپل راحیلہ نے دو روز قبل بغیراجازت کالج میں مینا بازار لگوایا تھا۔

متعلقہ عنوان :