Live Updates

نواز، زرداری کی سیاست ختم ،

باقی زندگی کرپشن کا حساب دیتے ہوئے گزرے گی ‘دوست محمد مزاری آصف زرداری بھوکھلاہٹ کا شکار ہیں،اپنی تقریروں میں اداروں کو بلیک میل کر رہے ہیں‘ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی

بدھ 19 دسمبر 2018 14:52

نواز، زرداری کی سیاست ختم ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) ڈ پٹی سپیکر پنجا ب ا سمبلی سر د ا ر د و ست محمد مزا ر ی نے کہا ہے کہ نواز، زرداری کی سیاست ہمیشہ کے لیے ختم ہو چکی ہے، اب ان کی باقی زندگی کرپشن کا حساب دیتے ہوئے جیل اور عدالتوں کا چکر لگاتے ہوئے گزرے گی ،اب لوٹی ہوئی دولت واپس آئے گی اور کرپشن کرنے والا ہر فرد اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا ،نوازشریف تو اپنے کیے کو بھگت رہے ہیں اور اب زرداری کی باری ہے ،یہی وجہ ہے کہ آصف زرداری بھوکھلاہٹ کا شکار ہیں،وہ اپنی تقریروں میں اداروں کو بلیک میل کر رہے ہیں۔

معیشت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے حلف کے بعد سب سے بڑا چیلنج معیشت کا تھا ۔ ہمیں جو نظام ملا وہ خسارے میں تھا۔

(جاری ہے)

ہماری حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کا امیج بہتر ہوا ہے اور بیرونی سرمایہ کا ر پاکستان کا رخ کر رہے ہیں۔ جلد ہماری حکومت معاشی منزل حاصل کرے گی۔اسمبلیوں میں اپوزیشن کے کردار کے حوالے سے انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا حق ہے کہ وہ حکومت پر مثبت اور تعمیری تنقید کرے اور مثبت قانون سازی میں حکومت کا ساتھ دے لیکن اپوزیشن جان بوجھ کر سوچی سمجھی سازش کے تحت قانون سازی کے عمل میں رکاوٹ ڈال رہی ہے جو کہ ملکی مفاد کے منافی ہے۔

اگر اپوزیشن کا کردار یہی رہا تو حکومت اپنا راستہ خود بنائے گی۔ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ اپوزیشن ملکی مفاد میں حکومت کا ساتھ دے اور ملکِ پاکستان کی ترقی میں حکومت کے ساتھ مل کر اپنا کردار ادا کرے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات