18میں لوگوں نے سب سے زیادہ لفظ ’’جسٹس‘‘ انصاف کو سرچ کیا

2017کی نسبت 2018 میں جسٹس سرچ کرنے والوں کی تعداد 74 فیصد زیادہ رہی، ترجمان میریم ویبسٹر

بدھ 19 دسمبر 2018 14:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) دنیا کی مشہور ترین ڈکشنری میریم ویبسٹر کے مطابق سال 2018 میں لوگوں نے سب سے زیادہ لفظ ’’جسٹس‘‘ انصاف کو سرچ کیا۔امریکہ کی سب سے قابل بھروسہ ڈکشنری کی ترجمان نے بتایاکہ2017کی نسبت 2018 میں جسٹس سرچ کرنے والوں کی تعداد 74 فیصد زیادہ رہی۔

(جاری ہے)

کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ جسٹس کی تلاش میں اس وقت اضافہ ہوا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا کہ 2016 کے الیکشن میں روسی مداخلت کے حوالے سے تحقیقات روک دینی چاہیں۔

امریکی صدر کے ٹویٹ کے بعد گوگل پرانصاف کی رکاوٹوں کو سب سے زیادہ تلاش کیا گیا تھا۔ کمپنی کی ترجمان نے بتایا کہ جب عام الفاظ کو مخصوص پیرائے میں استعمال کیا جاتا ہے تو لوگ اس کا مطلب جاننے کیلیے ڈکشنری دیکھتے ہیں تاکہ اس لفظ کی تعریف اور تفصیل دیکھ سکیں۔جوائنڈ ڈکشنری ڈاٹ کام کے مطابق 2018 میں مس انفارمیشن اور آکسفورڈ ڈکشنری کے مطابق ٹاکسک لفظ کو بھی زیادہ سرچ کیا گیا ہے۔