فیصل آبا د سمیت صوبہ بھر میں ٹیکنیکل بورڈ کے مختلف ڈپلومہ جات کے سالانہ امتحانات پرسوں) سے شروع ہوں گے

بدھ 19 دسمبر 2018 15:09

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) فیصل آبا دسمیت صوبہ بھر میں پنجاب ٹیکنیکل بورڈ کے زیر اہتمام مختلف ڈپلومہ جات کے سالانہ امتحانات پرسوں 21 دسمبر بروز جمعہ سے شروع ہوں گے جس میں شرکت کے اہل تمام طلباء و طالبات کو رولنمبر سلپیں جاری کر دی گئی ہیں جبکہ صوبہ کے تمام اضلاع میں قائم کئے گئے امتحانی مراکز پر دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے تاکہ بوٹی مافیا کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

بورڈ کے ذرائع نے بتایاکہ تمام طلباء و طالبات کو رولنمبر سلپیں ان کے اداروں کی وساطت سے ارسال کر دی گئی ہیں تاہم اگر کسی طالب علم کو رولنمبر سلپ نہ ملے تو وہ پی ٹی بی کی امتحانی برانچ سے رابطہ کر سکتا ہے۔انہوںنے بتایاکہ جن ڈپلومہ جات کے امتحانات لئے جا رہے ہیں ان میں ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر ، ڈپلومہ ان ہوٹل آپریشن ، ڈپلومہ ان بزنس ایڈمنسٹریشن ،ڈپلومہ ان کامرس ، میٹرک ٹیک ، میٹرک ووکیشنل وغیرہ شامل ہیں۔انہوںنے بتایاکہ امتحانات کے شفاف انعقاد کیلئے تمام امتحانی مراکز پر دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے جس کے تحت طلباء و طالبات امتحا نی مراکز پر کوئی امدادی مواد ، کتب ، نوٹس ، ڈیجیٹل ڈائریاں ، موبائل فون نہیں لے جا سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :