امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

بدھ 19 دسمبر 2018 15:12

امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ امریکے کے مرکزی فیڈرل ریزرو بینک کا پالیسی اجلاس ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.25 فیصد بڑھ کر 1248.93 ڈالر فی اونس رہے۔

(جاری ہے)

امریکی سونے کے سودے 1253.60 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈکے نرخ 0.1 فیصد بڑھ کر 1247.53 ڈالر فی اونس رہی اور امریکی سونے کے سودے 1251.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں بنگلور کی مارکیٹ میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 1248.52 ڈالر فی اونس رہی جبکہ امریکی سونے کے سودے 1252.30 ڈالر فی اونس طے پائے۔

متعلقہ عنوان :