فیصل آباد میں دو موٹر سائیکلوں کے تصادم ، ایک شخص جاں بحق، ٹریکٹر ٹرالی کی کار کو ٹکر سے 5 افراد زخمی

بدھ 19 دسمبر 2018 15:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) فیصل آباد میں چک رام دیوالی کے قریب دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ گنے کی ٹرالی کی کار کو ٹکر سے دو بھائیوں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو 1122کے ترجمان نے بتایاکہ تین چک رام دیوالی کے قریب مخالف سمت سے آنے والے دو موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر آپس میں ٹکرا گئے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ حادثہ کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار 50 سالہ عبدالحفیظ ولد عبدالعزیز سر میں شدید چوٹ لگنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا۔انہوںنے بتایاکہ دوسرے واقعہ میں فیصل آباد کینال روڈ ایکسپریس وے پر واپڈا سٹی کے قریب گنے کی ٹرالی نے ایک کار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار دو بھائیوں سمیت 5 افراد عزیز ولد مجید ، فیضان ولد مجید ، عظیم ولد اشفاق ، عمیر ولد سرور ، حمزہ ولد آصف شدید زخمی ہو گئے ۔انہوںنے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا ہے۔