سرکاری اراضی پر تجاوزات قائم کرنے کیخلاف کیس میں 8ملزموں کو مجموعی طور پر 16 ہزار روپے جرمانے کی سزا

بدھ 19 دسمبر 2018 15:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) ماڈل ٹائون کچہری کی عدالت نے سرکاری اراضی پر تجاوزات قائم کرنے کے خلاف کیس میں 8ملزموں کو مجموعی طور پر 16 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔

(جاری ہے)

سرکاری وکیل نے بتایا کہ ملزموں نے دکانوں کے سامنے سرکاری اراضی پر تجاوزات قائم کر رکھی ہیں، ملزموں کے خلاف تھانہ فیصل ٹائون میں تجاوزات قائم کرنے کا مقدمہ درج ہے ۔ملزموں نے نوٹس کے باوجود تجاوزات ختم نہیں کیں ۔عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزموں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کا حکم جاری کیا جائے ۔ عدالت دلائل سننے کے بعد 8 ملزمان کو فی کس 2 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ۔ملزمان میں عمر مجید ، ناصر محمود، حیدر علی ، نعیم ، راحت محمود اور محمد اعظم شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :