سوڈان اور یوگینڈا میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک،43 زخمی

بدھ 19 دسمبر 2018 15:16

خرطوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) سوڈان اور یوگنڈا میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 33 افراد ہلاکاور43 زخمی ہو گئے۔سوڈان کے شمالی صوبے دارفر صوبے میں بس کا ٹائر پھٹنے کے باعث حادثہ پیش آیا جس میں 14 افراد ہلاک اور 37 دیگر زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابقہلاک ہونے والوں میں 4 خواتین اور 10 مرد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے،جن میں کئی افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

ادھر یوگینڈا کے ضلع کاپچوروا میں بھی ایک ٹریک حادثہ میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔یوگینڈا پولیس کے ترجمان ایملین کائمہ نیکہا ہیکہ کاپچوروا بالے قومی شاہراہ پر ایک بس کھائی میں گر گئی جس میں 19 افراد ہو گئے۔پولیس کے مطابق اس حادثہ کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ۔ زخمیوں کو علاج کے لئے کاپچوروا اور بالے کے ہسپتالوں میںمنتقل کردیا گیا ہے۔