امریکا، مائیکل فلن کی سزا کا اعلان مارچ2019 میں کیا جائے گا

بدھ 19 دسمبر 2018 15:16

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) امریکہ کے صدارتی انتخاب میں مبینہ طور پر روسی مداخلت کی جانچ کے معاملے میں قومی سلامتی کے سابق مشیر مائیکل فلن کی سزا کا اعلان اب مارچ 2019 میں ہوگا۔امریکی ڈسٹرکٹ جج ایمیٹ سولیوان نے اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے مائیکل فلن کی سزا کے اعلان کو تقریباً 90 دنوں کے لئے 13 مارچ 2019 تک کے لئے ملتوی کردیا ہے۔

(جاری ہے)

جج نے ڈیفنس اٹارنی کی درخواست کو تسلیم کرتے ہوئے مائیکل فلن کی سزا کے اعلان کو ملتوی کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ 2016 کے امریکہ کے صدارتی الیکشن میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور روس کے درمیان مبینہ تعلقات اور الیکشن میں روسی مداخلت کے سلسلے میں خصوصی مشیر رابرٹ مولر ان الزامات کی جانچ کر رہے ہیں۔ امریکہ کے قومی سلامتی کے سابق مشیر مائیکل فلن نے اعتراف کیا تھا کہ انھوں نے امریکہ کے صدارتی انتخاب سے قبل روسی سفیر سے ملاقات کے بارے میں ایف بی آئی سے غلط بیانی کی تھی۔