روس 6 ممالک کے 30 سیٹ لائٹس کو لانچ کرے گا

بدھ 19 دسمبر 2018 15:16

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) روس امریکہ، یورپی یونین کے ممالک، جاپان اور جنوبی افریقہ کے تقریباً 30 سیٹ لائٹس کو ماسکو کے مشرق میں واقع ووستوچی خلائی مرکز سے 27 دسمبر کو لانچ کرے گا۔ ان میں روس کے بھی دو سیٹلائٹ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

فریگیٹ بوسٹر کے ساتھ سویچ2.1 اے کیریئر راکٹ دو روسی سیٹ لائٹوں کانوپس 5 اور کانوپس 6کے ساتھ ساتھ 26 چھوٹے غیر ملکی سیٹ لائٹوں کو لانچ کرے گا۔ ذرائع کے مطابق کانوپس5 سیٹ لائٹس کو 20 امریکی، تین جرمن اور جاپان، سپین، جنوبی افریقہ اور دیگر ممالک کے سیٹ لائٹس کے ساتھ لانچ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ووستوچی خلائی سنٹر سے ان سیٹلائٹس کو 27 دسمبر کو مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجکر7 منٹ پر لانچ کیا جائے گا۔