گاڑیوں کو پائپ سے دھونے پر پابندی عائد

پہلے مرحلے میں رہائشیوں پر پائپ سے گاڑیاں دھونے پر پابندی عائد کی جائے . لاہور ہائی کورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 19 دسمبر 2018 14:58

گاڑیوں کو پائپ سے دھونے پر پابندی عائد
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 19 دسمبر۔2018ء) عدالت نے پانی کا اصراف روکنے اور صاف پانی کو غیر ضروری استعمال کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے گاڑیوں کو پائپ سے دھونے پر پابندی عائد کردی ہے. تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پائپ کے ذریعے گاڑی دھونے سے پانی جیسی قیمتی شے بے دریغ ضائع ہوتی ہے.

(جاری ہے)

عدالت نے سماعت کے بعد تحریری حکم صادر کیا ہے کہ گاڑی دھونا مقصود ہو تو رہائشی بالٹی میں پانی بھر کر دھوئیں‘ اس موقع پر اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب انیس علی ہاشمی نے عدالت کو بتایاکہ پنجاب حکومت پانی کا ضیاع روکنے کیلئے قانون سازی پر غور کررہی ہے. عدالت نے حکم دیا کہ صوبائی حکومت گاڑیوں کو پائپ سے دھونے پر پابندی سے متعلق آگاہی مہم چلائے ،اور پانی کا ضیاع روکنے اور محفوظ بنانے سے متعلق اقدامات بارے عدالت کو آگاہ کرے.

عدالت نے سیکرٹری اریگیشن اور سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کوحکم دیا کہ وہ تیاری کے ساتھ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں ، جبکہ آئندہ سماعت پر تمام ہاﺅسنگ سوسائٹیز بھی تفصیلی رپورٹ پیش کریں. عدالت نے کہا کہ ایل ڈی اے اور واسا پہلے مرحلے میں پائپ کے ذریعے گاڑیاں دھونے پر پابندی عائد کریں. عدالتی فیصلے کے تحت پہلے مرحلے میں رہائشیوں پر پائپ سے گاڑیاں دھونے پر پابندی عائد کی جائے گی جبکہ اس کادائرہ کار سروس اسٹیشنوں تک بھی پھیلا یا جائے گا.

عدالت نے کہا کہ ایل ڈی اے اور واسا پہلے مرحلے میں پائپ کے ذریعے گاڑیاں دھونے پر پابندی عائد کریں. عدالتی فیصلے کے تحت پہلے مرحلے میں رہائشیوں پر پائپ سے گاڑیاں دھونے پر پابندی عائد کی جائے گی جبکہ اس کادائرہ کار سروس اسٹیشنوں تک بھی پھیلا یا جائے گا.