گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن جوٹیال میں کرپشن کے خاتمے، روک تھام کے لئے طلباء اورعوام میں شعور وآگاہی کے تقریری مقابلے کا انعقاد

بدھ 19 دسمبر 2018 15:17

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن جوٹیال میں ہونے والی تقریب میں نیب گلگت بلتستان کی جانب عسے کرپشن کے خاتمے اور روک تھام کے لئے طلباء اورعوام میں شعور وآگاہی کے حوالے سے ایک تقریری مقابلہ بھی ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر نیب گلگت بلتستان ناصر جونیجو تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے پاکستان کی ترقی کے لئے اداروں کو کرپشن سے پاک کرنے کے لئے سول سوسائٹی بالخصوص نوجوانوں کے کردار کو کلیدی قرار دیا. مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرپشن ایک وبا ء کی صورت اختیار کر گئی تھی تاہم نیب اور سول سوسائٹی کے افراد کی کوششوں سے بڑی حد تک اس لعنت پر قابو پایا گیا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔

اس موقع پر مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات نے تقریری مقابلوں میں حصہ لیا اور کرپشن سے پاک معاشرہ کے قیام کے لئے افراد کے کردار پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر نیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء اور سول سوسائٹی میں شعور و آگاہی دلانے میں نیب مختلف تعلیمی اداروں میں تقاریب کا اہتمام کر تا ہے تاکہ طلباء وطالبات جو ہمارا مستقبل ہیں کرپشن کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

تقریب میں چھوٹے بچوں نے مختلف ٹیبلو اور خاکے پیش کر کے کرپشن سے پاک معاشرے کے قیام میں عوام کے مثبت کردار کو اجاگر کیا اور کرپشن کے منفی اثرات کی عکاسی کی. تقریب کے اختتام پر طلباء اور سول سوسائٹی نے کرپشن کی روک تھام اور شعور آگاہی اٴْجاگر کرنے کے لئے واک بھی کی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔