قائد اعظم انٹر کالجیٹ گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ، مزید 3 میچوں کے فیصلے

بدھ 19 دسمبر 2018 15:30

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) پاکستان سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر جاری "قائد اعظم انٹر کالجیٹ گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ "میں مزید 3 میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پہلے میچ میں کے ایم اے کالج وائٹ نے مد مقابل گورنمنٹ ویمن کالج شاہراہ لیاقت کو 28-23 پوائنٹس سے ہرا دیا۔

فاتح ٹیم کی جانب سے حبیبہ 9، عارفہ 8 اور حرانے 7 جبکہ رنر اپ ٹیم کی جانب سے عائشہ 6 ، ماہ رخ 6 اورطوبہ خان نے 6 پوائنٹس سکور کیے۔ دوسرے میچ میں ایس ایم بی فاطمہ جناح کالج وائٹ نے مد مقابل کے ایم اے کالج گرین کو 24-20 پوائنٹس سے مات دیدی، فاتح ٹیم کی جانب سے شازمہ 8، فاطمہ 8 اور رابیل نے 6 جبکہ رنر اپ ٹیم کی جانب سے ماہ نور 6 ، صدرہ 6 اور جویریا نے 5 پوائنٹس سکور کیے۔

(جاری ہے)

تیسرے میچ میں ایس ایم بی فاطمہ جناح کالج گرین نے حریف گورنمنٹ ویمن کالج شاہراہ لیاقت کو 28-16 پوائنٹس سے شکست دے دی، فاتح کلب کی جانب سے خزان 16، انعم 6 اور نازیہ نے 4 جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے ماہ رخ 8 ، ثنا خان 6 اور دعا 2 پوائنٹس سکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہیں۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض طارق حسین ،اشرف یحییٰ ،محمد راحیل ،زین العابدین ،اسد علی ،محمد حسن جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز و اسکورر زعیمہ خاتون، محمد نعیم اور زاہد ملک تھے۔