حکومت کے جعلی ادویات کی روک تھام کے لیے اقدامات تیز، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ڈرگ انسپکٹرز کی تعداد بڑھا کر 21 کر دی

بدھ 19 دسمبر 2018 16:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) وفاقی حکومت کے جعلی ادویات کی روک تھام کے لیے اقدامات تیز،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کی اجازت کے بعد ڈرگ انسپکٹرز کی تعداد 14سے بڑھا کر 21 کر دی۔

(جاری ہے)

وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی روک تھام کے لیے نیشنل ٹاسک فورس قائم کی ہے، اب تک وفاقی اور صوبائی ڈرگ انسپکٹرز نے ڈریپ ایکٹ 2012ء کی خلاف ورزی کرنے والے مینوفیکچررز اور سیلرز کے خلاف 17سو کیسز درج کیے ہیں،اس حوالے سے 2 سو سے زائد ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔

نیشنل ٹاسک فورس کے تحت ڈرگ انسپکٹرز نے اب تک انسپکشن/سرویلنس کے 4 ہزار 568،ریگولیٹری ایکشنز کے 3 ہزار 117،ڈریپ ایکٹ 2012ء کی خلاف ورزی کے ایک ہزار 758جبکہ مختلف کیسز میں 214 ایف آئی آرز درج کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :