شہر میں امن عامہ بحال رکھنا ، لوگوں کی جا ن و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،شہریار خان آفریدی

بدھ 19 دسمبر 2018 16:30

شہر میں امن عامہ بحال رکھنا ، لوگوں کی جا ن و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہاہے کہ نئے پاکستان میں لاقانونیت کا کوئی تصور بھی نہ کرے ،ْملک میں صرف اور صرف قانون چلے گا ،ْوفاقی پولیس کو ایک ماڈل پولیس بنائیں گے، دنیا مثال دے گی ،ْملک کومنشیات کی لت سے پاک کریں گے ،ْ سیف سٹی پروجیکٹ پر قوم سے دھوکہ کیا گیا، چیئرمین نیب کو سیف سٹی پروجیکٹ پر تحقیقات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

بدھ کو پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں لوئر سکول کورس کی 17ویں جبکہ ریکروٹرس کی 32ویں پاسنگ آئوٹ پریڈ منعقد ہوئی ،جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر مملکت شہریار خان آفریدی تھے،پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے اسلام آباد پولیس کی ذمہ داریوں اور ترجیحات پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں امن عامہ بحال رکھنا اور لوگوں کی جا ن و مال کا تحفظ کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اسلام آباد پولیس نے جو حالیہ جہاد برخلاف ڈرگ و قبضہ مافیا شروع کیا ہے اس پر گورنمنٹ آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان اور اسلام آباد پولیس کی کاوشوں پر بھرپور بھروسہ کرتی ہے اور ان کا وشوں کو سراہتی ہے ،اب اسلام آباد پولیس تمام حدود و قیود کو توڑتے ہوتے ہوئے تمام اس مافیا کے خلاف جا رہی ہے جو کہ اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتے تھے ،ابھی کوئی شخص خواہ وہ کسی ادارے میں ہو اس کا احتساب کیا جائے گا اور وہ قانون کے شکنجے سے بچ کر نہیں جا سکے گا،انہی وجوہات کی بناء پر وزیراعظم پاکستان نے آئی جی اسلام آباد کی تمام پیش کردہ ڈیمانڈز کو منظورکیا ہے ،اور خصوصی طورپر اسلام آباد پولیس کے شہداء کا پیکیج ملک کے دیگر صوبوں کے برابر کئے جانے کے احکامات دئیے ہیں ،وزیر مملکت نے خصوصی طورپر منشیات اور قبضہ مافیا کے خلاف جاری شدہ کریک ڈائون کی خصوصی طورپرتعریف کی اور کہا کہ یہ منطقی انجام تک پہنچنے تک جاری رہے گا،وزیر مملکت نجے اسلام آباد پولیس پر زور ریتے ہوئے کہا کہ اس ملک شہری خواہ وہ ناکے پر ،تھانہ میں یا ٹریفک میں آئیں ان کا احترام کیا جائے اور کمیونٹی کے ساتھ مضبوط رشتہ استوار کیا جائے ،اسلام آباد پولیس چونکہ تمام پاکستان کی نمائندہ فورس ہے اوریہی اس کی خوبصورتی ہے ،آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے وزیر مملکت کی خصوصی طورپرشکریہ ادا کیا ،آئی جی اسلام آباد نے وزیراعظم پاکستان نے حالیہ منظور شدہ شہداء پیکیج پر خصوصی شکریہ ادا کیا اوراس بات کو بھی دہرایا کہ وزیر پاکستان نے اسلام آباد پولیس کی طرف سے کی گئی گزارشات جو منظور کی ہیں اس پر شکر گزار ہے اور اس پویس کا مورال بہت بڑھا ہے آئی جی اسلام آباد نے اس بات کا عندیہ دیا کہ کوئی دقیقہ فروئے گزاشت نہ کریں گے اور تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اسلام آباد پولیس کو پورے ملک کے لئے رول ماڈل بنایا جائے گا،آئی جی اسلام آباد نے وزیر مملکت کو یقین دہانی کرائی کہ موجودہ جاری شدہ مہم برخلاف جرائم و قبضہ مافیا جاری رہے گی اور اسلام آباد پولیس گورنمنٹ کے وژن کے مطابق لوگوں کا احترام کرتے ہوئے اسلام آباد میں امن عامہ کو بحال رکھے گی۔