ڈسکوز کی بجلی کے نرخ 0.33 روپے کم کرنے کی تجویز

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی27 دسمبر کو مذکورہ معاملے پر عوامی سماعت کریگی

بدھ 19 دسمبر 2018 16:45

ڈسکوز کی بجلی کے نرخ 0.33 روپے کم کرنے کی تجویز
․اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) ملک میں بجلی کے نرخ میں مسلسل 6 مرتبہ اضافے کے بعد واپڈا کی سابقہ ترسیل کار کمپنیوں (ڈسکوز) نے بجلی کے نرخ میں کمی کرنے کی تجویز پیش کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈسکوز نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 0.33 روپے فی یونٹ کم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 27 دسمبر کو مذکورہ معاملے پر عوامی سماعت کریگا۔

واضح رہے کہ بجلی کے نرخ میں کمی کا اطلاق ان صارفین پر نہیں ہوگا جن کا ماہانہ استعمال 3 سو یونٹس سے کم ہے ،ْ ذراعتی صارفین بجلی کے نرخ کم ہونے سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ڈسکوز کی جانب سے سینٹر پاور پرچیزنگ ایجنسی ،ْ گارنٹی (سی پی پی اے ط جی) نے 33 پیسہ فی یونٹ کمی کا مطالبہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

سی پی پی اے جی کا کا کہنا ہے کہ صارفین سے فیو ٹیرف کی مد میں اکتوبر کے دوران 5.23 روپے فی یونٹ جبکہ نومبرمیں 5.05 فی یونٹ وصول کیے گئے جبکہ اب فیول کی قیمت 4.72 روپے ہوچکی تھی، تاہم آئندہ ماہ کے بل میں است ایڈجسٹ کیا جائے۔

نومبر کے مہینے میں بجلی کی پیداوار 7 ہزار 5 سو 45 جی ڈبلیو ایچ ریکارڈ کی گئی جو اکتوبر کے 9 ہزار 5 سو 74 جی ڈبلیو ایچ سے 21 فیصد کم ہے۔اسی طرح جو بجلی نومبر کے مہینے میں پیدا کی گئی اس میں 29 ارب 76 کروڑ روپے کی لاگت آئی جبکہ اکتوبر کے مہینے میں یہ 52 ارب 13 کروڑ روپے میں پیدا کی گئی۔خیال رہے کہ رواں برس ستمبر میں نیپرا نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ تقریباً 2 روپے بڑھانے کی منظوری دی تھی، جس کے تحت ڈسکوز نے صارفین سے اضافی 200 ارب وصول کیے تھے۔یاد رہے کہ رواں برس اگست میں بھی نیپرا نے نے ڈسکوز کو صارفین کے بجلی کے نرخ 36 پیسہ فی یونٹ بڑھانے کی منظوری دی تھی۔