حکومت پنجاب کی جانب سے بسنت منانے کے اعلان کے بعد نئی رکاوٹ سامنے آگئی

ضلع ناظمین کو بسنت منانے کی اجازت دینے کا اختیار بلدیاتی ایکٹ 2013ء میں ختم ہو گیا

بدھ 19 دسمبر 2018 17:08

حکومت پنجاب کی جانب سے بسنت منانے کے اعلان کے بعد نئی رکاوٹ سامنے آگئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) حکومت پنجاب کی جانب سے بسنت منانے کے اعلان کے بعد نئی رکاوٹ سامنے آگئی،ضلع ناظمین کو بسنت منانے کی اجازت دینے کا اختیار بلدیاتی ایکٹ 2013ء میں ختم ہو گیا ،اب اجازت کون دے گا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق صدر جنرل پرویز مشرف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے دور میں کائٹ فلائنگ آرڈینس بنا جس میں اضلاع کی سطح پر ناظمین کو بسنت کی اجازت دینے کا اختیار دیا گیا اور آخری بسنت16مارچ2009ء میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے حکم پر ہوئی ،ضلعی حکومت نے پتنگ ڈور بنانے اور فروخت والوں کو رجسٹرڈ کیا جن کی تعداد 18ہزار تھی ۔

حفاظتی طور پر بڑی پتنگ ،گڈے، چرخی،کیمیکل،موٹی ڈور،تندی پر پابندی لگائی گئی ۔سابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے آرڈینس2001ء ختم کرکے بلدیاتی ایکٹ2013ء بنا دیا اور میئر،ضلع ناظم سے بسنت اجازت کا اختیار واپس لے لیا گیا ۔اب موجودہ پنجاب حکومت نے آئندہ سال فروری میں بسنت منانے کا اعلان کیا ہے تاہم اب اجازت کون دے گا فیصلہ ہونا باقی ہے ۔ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کے حکم ہر عمل کروائیں گے۔