فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی جانب سے پائیدار ترقی کی اہداف کے حوالے سے لیڈرشپ ڈائیلاگ کا اہتمام کیا گیا

ایف ایف سی کی جانب سے اس ایونٹ کا انعقاد پلاننگ کمیشن حکومت پاکستان، اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام، پاکستان سٹاک ایکسچینج اور کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی سنٹر پاکستان کے تعاون سے کیا گیا

بدھ 19 دسمبر 2018 16:47

فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی جانب سے پائیدار ترقی کی اہداف کے حوالے سے لیڈرشپ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 دسمبر2018ء) فوج فرٹیلائزر کمپنی کی جانب سے پائیدار ترقی کی اہداف کے حوالے سے لیڈرشپ ڈائیلاگ کا اہتمام کیا گیا۔ ایف ایف سی کی جانب سے اس ایونٹ کا انعقاد پلاننگ کمیشن حکومت پاکستان، اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام، پاکستان سٹاک ایکسچینج اور کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی سنٹر پاکستان کے تعاون سے کیا گیا۔ اس ڈائیلاگ کا مقصد کاروباری حکمت عملی کو پائیدار ترقی کی اہداف کے مطابق بنانے کے حوالے سے بحث کی گئی۔

اس ایونٹ کا بنیادی مقصد خوراک و زراعت اور رضاکرانہ نیشنل ریویو کے لیے سسٹینبلٹی رپورٹنگ ڈیٹا کے استعمال کے حوالے سے بات کرنا تھا۔ تقریب کے پہلے سیشن میں خوراک و زراعت کے حوالے سے کاروباری حکمت عملی کو پائیدار ترقی کی اہداف کے مطابق بنانے پر بات کرتے ہوئے جاز پاکستان کے وائس پریزیڈنٹ برائے کارپوریٹ اینڈ اکنامک افئیرز ابرار خان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ دیکھنا ہو گا کہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے گولز نے کاروبار کو بہتر بنانے کے جو مواقع فراہم کیے ہیں ان سے کیسے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

پینل ڈسکشن میں ختلف انڈسٹری لیڈرز کی جانب سے پائیدار ترقی کے اہداف اور کاروباری حکمت عملی کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ پایئیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے حوالے سے پبلک پرائیوٹ شراکت داری کے حوالے سے بھی بات کی گئی۔ پینل ڈسکشن میں یو این ڈی پی سے پالیسی اینالسٹ برائے ترقیاتی پالیسی عمر ملک، اینگرو فاؤنڈیشن کے سربراہ فواد سومرو، اقوام متحدہ تنظیم برائے خوراک و زراعت سے محمد اشرف نے شرکت کی۔

ہاشو فاؤنڈیشن میں سٹریٹجک سپورٹ یونٹ کے سربراہ سہیل بنگش نے پینل ڈسکشن کو ماڈریٹ کیا۔ ایونٹ کے دوسرے سیشن میں کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی سنٹر پاکستان کے ڈائیریکٹر پراجیکٹس اینڈ ٹریننگ، محمد عمران کی جانب سے کولمبیا کا ایک کیس سٹڈی پیش کیا گیا جس میں بتایا گیا کس طرح رضاکرانہ نیشنل ریویو کے لیے سسٹینبلٹی رپورٹنگ ڈیٹا کا استعمال کیا گیا۔

محمد عمران نے پوری دنیا کے مختلف خطوں میں رضاکرانہ نیشنل ریویو کے لیے سسٹینبلٹی رپورٹنگ ڈیٹا کے حوالے سے جاری ٹرینڈز کے حوالے سے بات کی اور بتایا کہ کیسے پائیدار ترقی کی اہداف کے حصول کے حوالے سے بہتری لائی جا سکتی ہے۔ پینل ڈسکشن کے بعد پلاننگ کمیشن کے ایس ڈی گی چیف شاہد نعیم، پاکستان سٹاک ایکسچینج کی جنرل مینجر رائیدہ لطیف اور آئی سی آئی کی کمپنی سیکرٹری نوشین احمد نے پاکستان میں رپورٹنگ پریکٹسز کی سست روی کے ساتھ اپنانے پر بات کی اس امر پر زور دیا کہسسٹینبلٹی رپورٹنگ میں بہتری کے ذریعے اسٹیک ہولڈرز کے اعتماد میں اضافہ کیا جا سکتا ہے جس سے کمپنیوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔

اس تقریب میں کارپوریٹ سیکٹر اور پائیدار ترقی کے اہداف پر کام کرنے ولای مختلف کمپنیوں کے نمائیندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔