مجھے اپنے جسم کا یہ حصہ پسند ہے

بالی وڈ اداکارہ کا صارف کو ایسا جواب کہ پورا بھارت ایک لفظ تلاش کرنے کے پیچھے لگ گیا، تاپسی پنو کا مزاحیہ جواب ایک ہی دن میں گوگل کا مقبول ٹرینڈ بن گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 19 دسمبر 2018 17:05

مجھے اپنے جسم کا یہ حصہ پسند ہے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو کا ٹوئٹر پر مداح کو دیا جانے والا جواب ایک ہی دن میں بھارت میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا لفظ بن گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دو روز قبل ٹوئٹر پر ایک مداح نے تاپسی پنو کے ظاہری و جسمانی حسن کی تعریف کی تھی جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ انہیں بھی اپنا آپ پورا اچھا لگتا ہے۔

ساتھ ہی تاپسی نے مداح سے پوچھا کہ آپ کو مجھ میں سب سے زیادہ کیا پسند ہی مجھے تو اپنا سیریبرم (cerebrum) پسند ہے۔
اب تاپسی نے تو یہ لفظ استعمال کرلیالیکن اس کے بعد لفظ سیریبرم کو بھارت میں گوگل پر اتنا سرچ کیا گیا کہ وہ مقبول ترین ٹرینڈ بن گیا۔جس کے بعد مذکورہ صارف نے اپنی جوابی ٹوئیٹ میں گوگل کا اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ انڈیا گوگل سرچ میں اضافے کی وجہ ہیں کیونکہ گزشتہ رات 9 بجے کے بعد سے لے کر آج دن تک سیریبرم کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایسا لگتا ہے جیسے پانڈے اور ان کے ساتھی اس لفظ کو کھوجنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس کا کیا مطلب ہے۔ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ آپ نے بہت اچھا جواب دیا ہے اس سے ہمارے ذخیرہ الفاظ میں اضافہ ہو گیا ہے۔
چونکہ سب صارفین نے اس لفظ کو بہت زیادہ تلاش کیے اس حوالے سے ایک صارف نے کہا کہ
جب کہ ایک صارف نے لکھا کہ
رپورٹ کے مطابق سیریبرم انسانی دماغ کا سب سے بڑا حصہ ہوتا ہے، جو ہمارے شعور سے متعلق کاموں مثلاً جذبات، سوچ، یادداشت، جواز وغیرہ کو کنٹرول کرتا ہے۔